صوفی محمد ندیم محمدی کی کتابیں

Zulf e Bengal PDF Book, Koka Pandit Lazzat un Nisa PDF Book, Kala pani, Koh qaaf, zulf bengala pdf

آج کی اس پوسٹ میں آپکے ساتھ صوفی محمد ندیم محمدی صاحب کی عملیات و وظائف اور اسلامک کتابیں شئیر کی جائینگی۔

عملیات و وظائف کی کتابیں

محمد ندیم محمدی کی تصانیف مندرجہ ذیل ہیں۔

دعوات جنات

یہ کتاب 147 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں آپ نے جنات کو پکڑنے، قبضے میں کرنے، تسخیر کرنے کے نایاب اور مجرب عملیات و طلسمات لکھے ہیں۔

عالم حاضرات میں

آپکی یہ کتاب 98 صفحات پر مشتمل ہے۔ اور اس کتاب کے عملیات و وظائف کی مدد سے ہر مرد و عورت فائدہ اٹھا سکتے ہیں اسکی روحانی طاقتوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔

استخارہ اور مشورہ

اس کتاب میں صفحات کی تعداد 82 ہے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالہ عنہ نے فرمایا کہ استخارہ کرنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا اور مشورہ کرنے والا شخص کبھی پیشمان نہیں ہوتا۔ اس کتاب میں انہوں نے استخارہ اور مشورہ کے متعلق بہت زیادہ تفصیل کے ساتھ لکھا ہے۔

عملیات عشق و محبت

صوفی ندیم صاحب کی یہ تصنیف عشق و محبت کے متعلق ہے۔ اس میں انہوں نے اپنےمجرب اورآذمودہ عشق و پیار و محبت کے عملیات قلمبند کئے ہیں۔ اس کتاب میں صفحات کی تعداد 80 ہے۔

اللہ الصمد سے شفاہ

آپکی یہ تصنیف عملیات و تعویزات کی ایک بہترین تصنیف ہے۔ اس کتاب میں موجود تعویزات کو آپ اپنے مقصد کی ساعت میں فوٹو کاپی کروا کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔  اس کتاب کے صفحات کی تعداد 98 ہے۔

روحانی تعویذات کی ڈائیری

آپ نےاپنی 42 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں دنیاوی پریشانیوں سے بچنےکے لئے مجرب اور آزمودہ عملیات و تعویزات لکھے ہیں۔ ہر عامل کامل خواتین و حاضرات اس کتاب سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تحفہ عملیات عاملین کاملین

یہ کتاب عاملین و کاملین کے لئے بہت ہی نایاب تحفہ ہے۔ اس کتاب میں صوفی صاحب نے بروج، حروف، نقش، عملیات و تعویزات، اور وظائف قلمبند کئے ہیں۔ اس کتاب میں صفحات کی تعداد 454 ہے۔

پرتاثیر عملیات

آپکی اس 80 صفحات پر مشتمل کتاب میں بہت ہی مجرب اور تاثیر رکھنے والے عملیات و تعویزات موجود ہیں۔ جیسا کہ آنکھ و کان کے علاج کے لئے عملیات، آشوب چشم کا علاج، دانت کے کیڑے کا روحانی علاج، بظر بد کے عملیات، دمہ کے علاج کا مجرب عمل، ہر طرح کی جسمانی پتھری کامجرب اور آزمودہ روحانی علاج وغیرہ۔

پراثر تعویزات قادری المعروف تعویزات کی روحانی ڈائری

صوفی صاحب کی یہ ڈائری اپنی تاثیر کے لحاظ سے منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس ڈائری میں انہوں نےاپنی زندگی کا نچوڑ شامل کر دیا ہے۔ اپنے وہ تمام عملیات جو کہ انہوں نے استعمال کر کے کافی کام نکالے اس ڈائری میں لکھ دئے ہیں۔ کافی عاملین اس کتاب سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

پراثر عملیات المعروف اعمال فقیری

جنات صوفی محمد ندیم محمدی صاحب کی یہ کتاب بہت ہی نایاب ہے۔ اس میں انہوں نے اپنے فورا اثر کرنے والے عملیات و تعویزات کا خزانہ شئیر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے جو نقوش وتعویزات لکھے ہیں وہ بھی ان کےمجرب اور آزمودہ عملیات ہیں۔

جفر الجامع

علم الجفر کے متعلق صوفی صاحب کی یہ بہت ہی نایاب تصنیف ہے۔ اس کتاب کی مدد سے آپ علم جفر سیکھ سکتے ہیں۔ ہر طرح کے سوالات کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ 

Please Share with Your Friends

Leave a Comment