اس پوسٹ میں آپ کے ساتھ سلیمانی عملیات و جادو کی کتابیں شئیر کی جائینگی۔ یہ کتابیں کافی پرانی ہیں اور ان میں لکھے گئے عملیات و تعویزات کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔
نقش سلیمانی
حضرت خواجہ اشرف علی صاحب نے اس تصنیف کو لکھاہے۔ اور یہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے۔
تعویزات سلیمانی، مجربات سلیمانی، نقش سلیمانی اور بیاض سلیمانی۔
رموز ختم سلیمانی
صوفی غلام سرور شباب اس کتاب کے رائٹر ہیں۔ اور انہوں نے اس کتاب میں تعویزات کی اقسام، جنات کی تسخیر کے عملیات، موکلات، زکات کے طریقے، دشمن سے حفاظت، مطلوب کی حاضری کے عملیات، محبوب کی تسخیر وغیرہ پر تفصیل کے ساتھ لکھا ہے۔
حرز سلیمانی
حضرت خواجہ اشرف علی لکھنوی نے حرز سلیمانی کتاب کو مرتب کیا ہے۔ اس سلیمانی کتاب میں انہوں نے مجرب اور آزمودہ عملیات و تعویزات، نقوش قرآنی، بیماریوں سے حفاظت کے عملیات، حاجتون کے لئے عملیات قلمبند کئے ہیں۔
جوہر سلیمانی
مولانا غوثی شاہ اس جوہر سلیمانی کتاب کے مصنف ہیں۔ یہ عاملوں کے لئے ایک بہت ہی بہترین کتاب ہے۔ اس کتاب میں آپکو بیماریوں سے حفاظت کے عملیات، رزق میں برکت، ناف کے ٹلنے کا تعویز، آسیب و جنات کو بھگانا، استخارہ کانقش، خواص آیت قطب، جنات کو جلائیں، محبت کا سرمہ، زبان بندی وغیرہ جیسے مجرب عملیات پڑھنے کو ملیں گے۔