مستند مجموعہ اوراد و وظائف کتاب کے مصنف کا نام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ہے۔ ان کی یہ کتاب 303 صفحات پر مشتمل ہے۔ رمضان المبارک کی ساعتوں کو قیمتی بنانے کے لئے دعاوں کا مجموعہ لکھا گیا ہے۔
وظائف کی نایاب کتاب
مفتی تقی صاحب کی یہ کتاب ایک بہترین تحفہ ہے۔ اس میں سورہ کہف، سورہ یسین، سورہ سجدہ، سورہ واقعہ، اور سورہ ملک مع ان کے فضائل، حل المشکلات کے لئے مجرب وظائف، اچھے رشتے ملنے کی دعا، آسیب وجادو وغیرہ سے حفاظت کا مجرب نسخہ منزل، اسمائے حسنی اور اسم اعظم مع فضائل، دعائے والہانہ، گھروں میں لڑائی جھگڑوں سے بچنے کے لئے مجرب عمل، دل و وماغ کو سکون پہنچانے والی دعائیں، صبح شام پڑھی جانے والی دعائیں، سو کر اٹھنے سے سونے تک کے مختلف مواقع کی دعائیں، چہل ربنا مع طریقہ صلوۃ التسبیح وصلوۃ الحاجات اور درود شریف بھی شامل ہیں۔