قیمتی پتھر اور آپ کتاب کو بیگم زبیدہ فرید الحق نے لکھا ہے۔ یہ کتاب 152 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے قیمتی پتھروں کے نام، قیمتی پتھروں کے خواص، اصلی قیمتی پتھر کی پہچان اور شناخت کے بارے میں تفصیل کے ساتھ لکھاہے۔
قیمتی پتھروں کے نام
قیمتی پتھروں جم سٹون کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
الماس، یاقوت، زمرد، نیلم، مروارید، پکھراج، مرجان، زرقون، لہسنیا، لعل، کارنڈم، اکوامرین، ترمری، زبرجد، الیگزینڈرائیٹ، پڑیڈٹ، کنزائیٹ، سٹرین، عقیق، لاجورد، سنگ یشب، سنگ سیم، حجر الشمس، حجر القمر، درنجف، سنگ ستارہ، وغیرہ
قیمتی پتھروں کی کتاب کی فہرست
اس کتاب میں آپکو مندرجہ ذیل مضامین پڑھنے کو ملیں گے۔
پتھروں کے رنگ اور کیمیائی مرکب، پتھروں کی ساخت، پتھروں کی اقسام، اصلی پتھروں کی شناخت کرنے کا طریقہ، پتھروں کی تاریخ وابستگی، قیمتی پتھروں کی طبی خواص، موافق نگینہ، پتھرون کی رنگت، پتھروں کی سحری خواص، دنیا کے مشہور یاقوت، وغیرہ۔