اقرار الحسن پر شدید تشدد، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

لندن (مجتبی علی شاہ)    اقرار الحسن ایک پاکستانی جانے مانے اینکر پرسن ہیں۔ ان پر تشدد کے خلاف برطانیہ میں موجود تمام صحافتی تنظیموں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بہت بڑے احتجاج اور مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مظاہرہ جمعرات کے دن دو بجے پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہو گا۔

 صدر پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل  شوکت ڈار اور جنرل سیکریٹری فرید قریشی  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میں میڈیا کا گلا گھونٹ ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔ جس کو ہم ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ ہم اپنے تمام صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا اینکر پرسن اقرار الحسن اور محسن بیگ کے ساتھ کیا گیا ہے اس طرح تو مارشل لا کے دور میں بھی کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔ اور انہوں عمران خان اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ میں جتنے لوگ ملوث تھے سب کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Please Share with Your Friends

Leave a Comment