صوبہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے

لاہور: صوبہ پیجاب کے اندر پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

الیکش کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے سترہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، خانیوال، لیہ، اور وہاڑی کے اضلاع میں ہونگے۔ اس کے علاوہ بہاولپور، پاک پتن، ساہیوال، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں کئے جائینگے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے خوشاب، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، جہلم، منڈی بہاولدین، اور اٹک میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں کرانے کا کہا ہے۔

Please Share with Your Friends

Leave a Comment