شہباز شریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ ہے

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نےجو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے یہ بہت ہی ظالمانہ عمل ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ، پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے سے زائد اضافہ جو کیا ہے یہ کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے۔ اس جاری حکومت کا ختم ہونے تک عوام پر اسی طرح سے ظلم ہوتا رہے گا اور ختم نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ظالمانہ حکومت کے خلاف عوام کو  باہر نکلنا ہو گا تاکہ وہ ایسے ظالمانہ اقدامات نہ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس ظالمانہ اور حکومت جو کہ عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے اس سے نجات دلائیں گے اور عوام کو ریلیف دینگے۔ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہی نہیں بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ظالم حکومت نے پونے چار سال میں صرف مہنگائی میں ہی اضافہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 46 روپے لیٹر پیٹرول کا نعرہ لگانے والے آج ایک دن میں ہی 12 روپے پٹرول مہنگا کر بیٹھے ہیں۔ عمران خان کے نئے پاکستان میں غریب آدمی کی کوئی جگہ نہیں ہے صرف مافیا لوگوں کی پاکٹس بھر رہی ہیں۔

Please Share with Your Friends

Leave a Comment