کاش البرنی صاحب نے عملیات کی بہت زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ آپ مختلف علوم کے ماہر تھے۔ البرنی صاحب نے علم الساعات، علم النجوم، علم الرمل، علم الاعداد، علم الخواب، علم النفس وغیرہ جیسے علوم پر تفصیل کے ساتھ کتابیں لکھی ہیں۔
کاش البرنی کی کتابیں مندرجہ ذیل ہیں۔
الساعات حصہ اول
اس کتاب میں روزانہ بدلنے والی ساعتوں کے اوقات ہر مقم پر لکھے گئے ہیں۔ آپ اپنی گھڑی دیکھ کر سوالوں کے جواب نکال سکتے ہیں۔ ریس، صحت، کاروبار، ستاروں کے صدقات کی مکمل تفصیل اس کتاب میں موجود ہے۔ ساعتوں کے اثرات وغیرہ کے متعلق بھی تفصیل سے پڑھنے کو ملے گا۔
الساعات حصہ دوم
ساعتوں اور انکے احکام کو تفصیل سے بتایا گیا ہے۔ کہ کیسے سوالات کی تفصیل بیان کی جا سکتی ہے۔ تجارت، چوری، عمل اولاد، خبر، دفینہ، زراعت، سفر، شکار، شراکت، شادی، عورت، موسم، اور مرض وغیرہ کی قسم کی ضروریات کے جواب فورا حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
عامل کامل حصہ دوم
یہ علم نقوش پر کاش البرنی کی نایاب کتاب ہے۔ علم الواح، علم تکسیر اعداد، دفق اعداد مع خواص، امثال سے مکمل کر دیا گیا ہے۔ نقوش کا علم سیکھنے والوں کے لئے یہ بے نظیر عملیات کی کتاب ہے۔ نقوش کے موکلات، اسمائے الہی، نیز ریاضتوں کے متعدد طریق بیان کئے گئے ہیں۔
اسباق النجوم
یہ کتاب علم جفر کے متلاشیوں کے لئےلکھی گئی ہے۔ اس میں بروج، کواکب، نظرکے اثرات، زائچہ کا نقشہ، اور زائچہ بنانے کا طریقہ، دیا گیا ہے۔ زائچہ پڑھنے کا آسان سا اصول بھی بیان کیا گیا ہے۔
آثار النجوم حصہ اول
اس میں زائچے کے ہر گھر کے اثرات، بروج و کواکب سے حلیہ، روزگار، مالی حالات، سفر،شادی، وغیرہ کو جاننے کے اصول و قواعد بیان کئے گئے ہیں۔ اور مثالی زائچے بھی دئے گئے ہیں۔
روح القرآن حصہ اول
قرآنی حقائق و معارف کو آسان اور عام فہم زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ اور زندگی کے ہر پہلو کا جواب قرآن کے اعجاز و کمال سے دیا گیا ہے۔ آیات قرآنی کا نتخاب مختلف عنوانات کے تحت ہے۔ انسان سوال کرتا ہے اور قرآن جواب دیتا ہے۔
عدودں کی حکومت حصہ اول
ہرشخص کے نام اور تاریخ پیدائش کے اعداد قسمت اور قوت عمل کا اظہارکیا گیا ہے۔ اس میں سات باب ہیں۔ آپ کے زاتی اوصاف اور حالات، اعداد کے انسان سے تعلقات، آپ کی زندگی کے مخصوص نمبر، سوالوں کے جواب برامد کرنے کا طریقہ، وغیرہ جیسے ٹاپکس پڑھنے کو ملیں گے۔
رجوع ہمزاد
ہر انسان کے ساتھ ایک مخفی قوت پیدا ہوتی ہے۔ اسے ہمزاد کہتے ہیں۔ اس کو مسخر کرنے اس سے دنیاوی کاموں میں مدد لینے کے طریقے اور ریاضتیں لکھی گئی ہیں۔ دور دراز کی چیزیں منگوانا، مخفی اور پوشیدہ چیزوں کا معلوم کرنا، امراض اور گمشدہ کا پتہ لگانا، واقعات حاصل کرنا، وغیرہ عامل کے لئے معمولی باتیں ہوتی ہیں۔
قواعد عملیات
عملیات کے شائقین کے لئے یہ بہت ہی نایاب علملیات کی کتاب ہے۔ اس میں وہ تمام ضروری تفصیلات موجود ہیں۔ جن کے لئےپیر استاد کی ضرورت پڑتی ہے۔ لوزمات، نقوش، چلہ کشی، حروف تہجی، عناصر، موکلات، تعویزات، جفری قوانین، زکات کے طریقے، قوانین نجوم، عملیات کے لئے اوقات کا تعین، حصار، تسخیر کواکب، وغیرہ اس کتاب میں تفصیل سے لکھے گئے ہیں۔
مخفی نوشتے
اس کتاب میں ان تمام علوم کا زکر ہے جو ہمارے ہاں رائج ہیں جیسے علم نجوم، علم رمل، علم جفر، ہاتھ کی لکیریں، علم الخواب، علم الاعداد، مسمریزم، علم النفس، علم قیافہ، وغیرہ وغیرہ۔ ان علوم کے ابتدائی حقائق اور ان کے اہم رازوں کا انکشاف ہے۔
پتھروں کے سحری خواص
یہ کتاب ان لوگوں کے لئے خاص تحفہ ہے جو لوگ ناگینوں اور قیمتی پتھروں کے متلعق مکمل معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کتاب میں پتھروں کے رنگ،، خواص، ماہیت، کے علاوہ ان کے سحری و طبی خواص بھی دئیے گئے ہیں۔ جواہرات کا حصول، برکت کے لئے پہننا، کونسے جواہر کس کے لئے مفید ہیں، وغیرہ تفصیل سے پڑھنے کو ملیں گے۔
رموز الجفر
یہ علم جفر کی مشہور کتاب ہے۔ ان اعمال کے لئے کسی جگہ کی ضرورت نہیں۔ ترکیب، لوازمات اور وقت سے ہی عمل میں اثر پیدا ہوتا ہے۔ اعمال اسمائے حسنہ، اعمال حل المشکلات، عملیات تسخیر، وغیرہ کے متعلق تفصیل سے لکھا گیا ہے۔
حل المقاصد
اس کتاب میں ایک مستحصلہ کا طریقہ دیا گیا ہے۔ جس میں 31 سوالوں کا جواب، اردو فارسی اور عربی میں جس زبان میں چاہیں حاصل کریں۔ مستحصلہ کے تمام قواعد کو دائروں کی صورت میں ترتیب دیا گیا ہے۔
2022برنی تقویم
ہر سال یہ تقویم شائع ہوتی ہے۔ اس میں کواکب کی روزانہ رفتاریں، نظرات مع اوقات، تاریخیں، ایک سال کے حالات، اور علم نجوم کے ضروری قواعد اور جدولیں درج کی جاتی ہیں۔ گھریلو اور کاروباری امور کو سر انجام دینے کے لئے روزانہ اثرات دے جاتے ہیں۔