برجوں کا انسائیکلوپیڈیا ایک مکمل گائیڈ بک

برجوں کا انسائیکلوپیڈیا ایک مکمل گائیڈ بک ہے جس کے لکھاری کا نام عمران، شاہد ہے۔ یہ کتاب 202 صفحات پر مشتمل برجوں کی معلومات کی بہترین کتاب ہے۔

برجوں اور ستاروں کا علم دود جدید میں ایک باقاعدہ سائنس کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اکیسویں صدی میں علم نجوم کو ماورائی علوم  میں سب سے مستند ترین اور قابل اعتماد علم کا درجہ حاصل ہو گا۔

یہ کتاب علم نجوم پر ایک مکمل گائیڈ بک کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ جب اس کتاب میں شامل اپنے برج کا مطالعہ کریں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کن خصوصیات اور خامیوں کے مالک ہیں۔اور اس مطالعہ سے آپ اپنی زندگی کے ہر گوشے سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

برجوں کی کتاب کی فہرست

اس کتاب میں مندرجہ ذیل برجوں کے متعلق مکمل معلومات لکھی ہوئی ہے۔

بارہ برج، برجوں کےمزاج، برج دلو حوت حمل جوزا سرطان اسد سنبلہ میزان عقرب قوس جدی، حاکم سیارہ، سعد پتھر، موافق رنگ، عنصر، نشان، مبارک دن، خوشبختی کے ہندسے، متوقع بیماریاں، مناسب پیشے، سرکاری ملازمت، دوست، مشہور شخصیات، وغیرہ۔

امید کرتا ہوں کہ یہ کتاب آپ کے معیار پر پورا اترے گی۔ اس کتاب کے بارے میں اپنے خیالات لازمی نیچے کمنٹ میں شئیر کریں جزاک اللہ۔

Please Share with Your Friends

Leave a Comment