رسالہ مستانہ جوگی کتاب کے مصنف کا نام صوفی لچھمن پرشاد ہے۔ اور اس کی تصنیف 1939 میں ہوئی۔ یہ کتاب صنعت و حرفت، علم الادویہ، یونانی و ایلوپیتھک مجربات، اہم طبی و غیر طبی مضامین، علم مسمریزم اور علم جوتش پر ایک لازوال تصنیف ہے۔
صوفی لچھمن پرشاد کی کتاب کی فہرست
اس کتاب میں آپکو چاندی کی قلعی، کپڑوں کی صفائی، دانتوں کی صفائی، دیا سلائی لگانے سے سانپ بن جائے، خوشبودار تیل، شیشے پر لکھنا، بال اڈانے کا صابن، ایرانی خضاب، فیس کریم، روشنائی سازی، مازوپھل، عمدہ بلیو بلیک روشنائی، چھاپنے کی ترکیب، نیلی سیاہی، سہاگہ صاف کرنا، برصغیر میں سہاگہ بنانےکا طریقہ، وغیرہ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ پڑھنے کو ملے گا۔
اس کے علاوہ سونے سے ٹانکہ الگ کرنا، نمک کا تیزاب، پتھر پر چھاپنے والی سیاہی، ولائتی سرکے کا رنگ، عام لکڑی کو شیشم بنا دینا، بال اڈانے کا پاوڈر، کاربالک سوپ، ایلومینیم کا ٹانکا، ناریل کے تیل سے مکھن بنانا، بناوٹی شہد، رس کپور بنانے کا طریقہ، وغیرہ کے بارے میں بھی لکھا گیا ہے۔