مولانا حسن الہاشمی کی نایاب کتابیں

آج کی اس پوست میں آپکے ساتھ مولانا حسن الہاشمی کی نایاب اور آزمودہ عملیات و وظائف پر مبنی نایاب کتابیں شئیر کی جارہی ہیں۔

عملیات و وظائف کی کتابیں

سید مولانا حسن الہاشمی کی تصانیف مندرجہ ذیل ہیں۔

مشکلات کا روحانی حل

اس کتاب کی تالیف سید حسن الہاشمی دیوبند انڈیا نے کی ہے۔ اس کتاب مولانا صاحب نےدنیاوی مشکلات کو دور کرنے کے لئے مجرب اور آزمودہ عملیات قلمبند کئے ہیں۔

آیت الکرسی کی عظمت و افادیت

ان کی یہ کتاب 48 صفحات پر مشتمل ہے اور آپکو اس میں آیت الکرسی کی عظمت و افادیت کے ساتھ ساتھ مجرب وظائف بھی پڑھنےکوملیں گے۔ یہ آیت الکرسی کے موضوع پر ایک عظیم پیش کش ہے۔

سورہ یاسین کی عظمت و افادیت

سورہ یسین کی عظمت کتاب میں صفحات کی تعداد 59 ہے۔ اس کتاب میں آپکو سوری یسین کے مجرب اور آزموہ عملیات و وظائف کامجموعہ پڑھنے کو ملے گا۔

اعداد کا جادو

اس اعداد کے جادو کتاب میں صفحات کی تعداد 115 ہے۔ مولانا صاحب نے علم الاعداد کےمتعلق تفصل سے اس کتاب میں لکھا ہے۔ اس کتاب کے زریعے آپ فال بھی کھول سکتے ہیں اور کسی بھی چیز کا استخارہ بھی کر سکتے ہیں۔

اعداد کے کرشمے

اس علم الاعداد کی کتاب میں مولانا الہاشمی صاحب نےعلم الحروف، علم الاعداد اور علم نجوم کے متعلق تفصیل  کےساتھ لکھا ہے۔ آپ اس کتاب کی مدد سے عنصر اور ستارہ معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں خوابوں کی تعبیر بھی لکھی ہوئی ہے۔

بسمہ اللہ اور سورہ مزمل کی عظمت و افادیت

محسن ملت مولانا سید حسن الہاشمی صاحب نے اس کتاب کو لکھا ہے اور اس کےصفحات کی تعداد 60 ہے۔ اس کتاب میں آپکو بسمہ اللہ شریف اور سورہ مزمل کےعملیات و وظائف پڑھنے کو ملیں گے۔

کرشمہ اعداد

یہ بھی علم الاعداد کے موضوع پر لکھی ہوئی مولانا حسن الہاشمی کی نایاب تصنیف ہے۔ اس میں بھی آپکو علم الاعداد کے متعلق مکمل تفصیل پڑھنےکو ملے گی۔ علم الاعداد کا فالنامہ،علم الاعداد کا استخارہ، علم الاعداد کے زریعے نام رکھنا، اپنا برج اور ستارہ معلوم کرنا وغیرہ جسیے ٹاپکس پڑھنے کوملیں گے۔

برائے طلباہ روحانیت

یہ کتاب 17 صفحات پر مشتمل ہے۔ اور وہ طلباہ جو عملیات و طلسمات سیکھ رہے ہیں ان کے لئے نایاب تحفہ ہے۔ اس میں آپکو سورہ یسین کے 9 چلے، درود شریف کی زکات، حصار کی زکوۃ، زکوۃ ابجد قمری ادا کرنے کا طریقہ، ختم خواجگان، نقوش کی زکات، حروف تہجی وغیرہ کے متعلق تفصیل کے ساتھ پڑھنے کو ملے گا۔

پتھروں کی خصوصیات

اس کتاب میں مولانا صاحب نےقیمتی پتھروں کےمتعلق تفصیل کے ساتھ لکھا ہے۔  یہ 146 صفحات  پر مشتمل کتاب ہے۔ جم سٹوں کی پہچان کرنے کے طریقے بھی تفصیل کے ساتھ قلمبند کئے گئے ہیں۔ قیمتی پتھروں کے فائدے، انگوٹھی میں نگینوں کا استعمال بھی بتایا گیا ہے۔

سورہ رحمان کی عظمت و افادیت

مولانا حسن الہاشمی نے اپنی اس تصنیف میں سورہ رحمان کی عظمت اور افادیت بیان کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سورہ رحمان کی مکمل تفسیر بھی لکھی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سورہ رحمن کے مجرب اور آزمودہ عملیات و وظائف بھی اپنی کتاب میں قلمبند کئے ہیں۔

Please Share with Your Friends

1 thought on “مولانا حسن الہاشمی کی نایاب کتابیں”

  1. مولانا حسن الہاشمی صاحب رحمہ اللہ کا وہ کتابچہ چاہیے جو روحانی سلسلہ کے طلبہ کے لئے ہے

Leave a Comment