بالوں کے امراض کے لئے حکیموں کے مجرب دیسی نسخے

 آج کی اس پوسٹ میں آپ کے ساتھ بالوں کے مختلف امراض کا دیسی علاج شیئر کرنے لگا ہوں۔ یہ نسخے مختلف حکیموں کے مجرب ہیں۔ ان نسخوں کو مختلف حکیموں سے لیا گیا ہے۔

بالوں کے امراض جیسے بالوں کا گرنا، بالوں کا ٹوٹنا، ، بال لمبے نہ ہونا، بالوں میں بال چر، بالوں کی گروتھ رک جانا، سر کے بالوں میں خشکی، بال دو منہ ہو جانا، وغیرہ جیسے تمام امراض کے لیئے بہترین دیسی ٹوٹکے اس پوسٹ میں آپ کو پڑھنے کو ملیں گے۔

کیسٹرائل اور ایویان کیپسول سے گرتے بالوں کا علاج

کسٹرائل سوگرام ای ویان کیپسول چار سو ایم جی والے تین پتے، دونوں کو ملا لیں، ایک رات کو چھوڑ کر دوسری رات کو پھر لگائیں صبح اٹھ کر صابن سے سر دھو لیں۔ اس دیسی نسخے کے بہترین رزلٹ ہیں۔

الائچی سے بال گرنے کا علاج

موٹی الائچی گیرو کو رتن جوت برابر وزن پتوں کے تیل میں جالیں، اور رات کو سوتے وقت لگا لیا کریں بال گرنا بند ہوجائیں گے۔

بالوں کے گرنے سکری و خشکی کا نایاب علاج

ان کا تیل سرسوں کا تیل اور دھنیے کا تیل یہ تین تیل لے کر مکس کر لیں۔ اب اس تیل سے سر کا مساج کریں۔ آپ کے بالوں کے یہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

یہ تینوں تیل خالص ہونے چاہیے اور ان کو ہم وزن میں مکس کرنا ہے۔ بالوں میں یہ آئل لگانے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح سے ہلا لیں۔

بالوں کے جملہ امراض کا علاج

بالوں کا گرنا، کمزور ہو جانا، بالچر، خشکی، بالوں کی گروتھ کم ہو جانا، بالوں کا قبل از وقت سفید ہوجانا، ان سب کے لئے بہترین دیسی ٹوٹکا مندرجہ ذیل ہیں۔

اس کے لیے اپنے روغن تل، روغن ناریل، روغن زیتون، روغن سرسوں، روغن تارا میرا، ایک ایک کلو لے لینا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ، ریٹھا، سیکا کائی، رتن جوت، بالچھڑ، یہ تمام 100 اجزاہ گرام لینے ہیں۔

تمام روغن مکس کرکے باقی ادویات ان میں جلالیں۔ جب سب دوائیں جل جائیں تو چھان کر سنبھال لیں۔  روزانہ یہ بالوں کی جڑوں میں لگائیں بہت ہی نایاب نسخہ ہے۔

بالوں کے امراض کے لیے گھریلو ہیئر آئل

یہ ہیئر آئل بنانے کے لیے لہسن کا پانی 500  گرام اور ادرک کا پانی   500 گرام لیں۔ اور ایک کلو میٹھا تیل لے کر کڑاہی میں ڈالیں اور اس میں دونوں پانی ڈال کر خشک کر لیں۔ ہر رات سر پر یہ آئل لگائیں اور صبح نہا لیں۔ اس آئل کے استعمال سے بالوں کا گرنا ٹوٹنا دو منہ بال کمزور بال اور تمام امراض بالوں کے ختم ہوجائیں گے یہ مجرب تیل ہے۔

قبل از وقت سفید ہونے والے بالوں کا علاج

قبل از سفید ہونے والے بالوں کے علاج کے لیے ایک بہت ہی نایاب نسخہ ہے۔ اس کے لئے روغن آملھ اور روغن تارامیرا دونوں کو لے کر مکس کرکے رکھ لیں۔ اب اس کو استعمال کرتے ہیں اس سے آپ کے قبل از وقت بال سفید ہونا رک جائیں گے۔

اس پوسٹ کو اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ لازمی شئیر کریں تاکہ کسی کا بھلا ہو سکے۔

Please Share with Your Friends

Leave a Comment